اتوار 9 مارچ 2025 - 11:23
احکام روزہ | مزدور، جس کے لیے گرمی میں روزہ رکھنا بہت سخت ہو، کیا وہ کھا پی سکتا ہے؟

حوزہ/ اگر روزہ رکھنا کام کرنے میں رکاوٹ بنے، جبکہ روزگار اور اخراجات کا دار و مدار اسی کام پر ہو، مثلاً اتنی کمزوری ہو جائے کہ کام کرنے کی طاقت نہ رہے، یا بھوک اور پیاس حد برداشت سے باہر ہو، تو۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی |

سوال: مزدور، جس کے لیے گرمی میں روزہ رکھنا بہت سخت ہو، کیا وہ کھا پی سکتا ہے؟

جواب: اگر روزہ رکھنا کام کرنے میں رکاوٹ بنے، جبکہ روزگار اور اخراجات کا دار و مدار اسی کام پر ہو، مثلاً اتنی کمزوری ہو جائے کہ کام کرنے کی طاقت نہ رہے، یا بھوک اور پیاس حد برداشت سے باہر ہو، تو:

• اگر ماہِ رمضان میں کام چھوڑ کر، خواہ قرض لے کر، گزر بسر ممکن ہو، تو لازم ہے کہ کام چھوڑ کر روزہ رکھے۔

• لیکن اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو، تو لازم ہے کہ روزہ رکھے، اور جب بھی پیاس یا بھوک کا شدید غلبہ ہو، تو احتیاطِ واجب کی بنا پر صرف ضرورت کے مطابق کھائے اور پیے۔ اس سے زیادہ کھانے پینے میں اشکال ہے۔

• اور احتیاطِ واجب کی بنا پر بقیہ دن کچھ نہ کھائے۔

• لازم ہے کہ بعد میں اس روزے کی قضا کرے، لیکن کفارہ واجب نہیں ہے۔

استفتاء: آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha